حکومتی عمارت سے ایک ایک کر کے اینٹیں نکلتی جارہی ہیں، مو لا ناغفور حید ری

قلات: جمعیت علماء اسلام کے سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ عمرانی نیازی کی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو گئی ہے حکومت سے ایک ایک کرکے اتحادی نکل رہے ہیں موجودہ حکومت نے بجٹ میں عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا اور شدید مہنگائی کی چکی میں پسے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں بھی اضافہ نہیں کیا گیا موجودہ بجٹ میں مراعات یافتہ طبقہ کی مزید نواز گیا حکومت نے تیل کمپنیوں کے آگے گھٹنے ٹیک دیئے بغیر اضافی ٹیکس بجٹ کا دعوای کرنے والی حکومت نے ابھی سے منی بجٹ لانے شروع کر دیا ہے جمعیت علماء اسلام نے بجٹ کو یکسر مسترد کر دیا ہے نیازی حکومت کو اب گھر جانا ہوگا ملک مزید ان نااہلوں اور نالائقوں کا متحمل نہیں ہو سکتا ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائشگاہ جامع شاہ ولی اللہ کوہنگ قلات میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے سابق سالار حافظ محمد ابراہیم لہڑی مفتی محمد طیب حیدری قاضی فد الرحمان عادل مفتی لطف الرحمان اور دیگر رہنماء بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ حکومتی عمارت سے ایک ایک کر کے اینٹیں نکلتی جارہی ہے خود حکومتی پارٹی میں بھی کئی ارکان وزارت عظمیٰ کے لیئے پس پردہ لابنگ میں مصروف ہے لگتا ہے کہ نیازی حکومت اب کچھ دنوں کی مہمان ہے بی این پی کی حکومتی اتحاد سے نکل جانے کے بعد حکومتی ایوانوں میں کھلبلی مچھی ہوئی ہیں مسلم لیگ ق سمیت دیگر اتحادی بھی حکومتی کارکردہ گی سے ناخوش ہیں جس سے صاف ظاہر ہیکہ نیازی حکومت کی اب الٹی گنتی شروع ہو گئی ہیں انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت نے روپے کی قدر کم کرکے مہنگائی میں کئی گناہ اضافہ کردیا شدید مہنگائی کی وجہ سے غریب عوام دو وقت کی روٹی کے لیئے محتاج ہو گئے ہیں ملک میں غربت کی شرح میں مزید اضافہ ہو گیا ہیں مگر موجودہ بجٹ میں غریب عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا گیا ہے اور سرکاری ملازمین جو پہلے سے شدید مہنگائی کی چکی میں پس رہے تھے ان کی تنخواہوں میں بھی اضافہ نہیں کیا گیا جو کہ نہایت ہی ضروری تھا انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ناہلوں اور نالائقوں کا ٹولہ ہے ہیں جو ملک کے لیئے نقصاندہ ہیں موجودہ حکومت کی نا اہلی اور نالائقی کی وجہ سے بین الاقوامی منڈی میں تیل کی قیمتیوں کی کمی کے ثمرات عوام تک نہیں پہنچا سکیں اور اب تیل کی قیمتوں میں فی لیٹر تقریباََ چھبیس روپے کا اضافہ کیا گیا اور اس میں غریب عوام سے فی لیٹر تیس رو پے لیوی ٹیکس بھی وصول کیا جارہا ہیں جو کہ موجودہ حکمرانوں کے لیئے باعث شرم ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت غریب عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈال کر اپنی جیبیں بھررہی ہیں نیازی حکومت ملک کے لیئے رسک بن چکی ہے اب ملک ان نا اہلوں کا متحمل نہیں ہو سکتا نیازی کو اب گھر جانا ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں