مستونگ، وفاقی محکموں میں بھرتی ہونے والے 400افراد کے لوکل سرٹیفیکٹس منسوخ
مستونگ:وفاقی محکموں بلوچستان کے کوٹہ پر جعلی و غیرمصدقہ لوکل اور ڈومیسائل سرٹیفکیٹس پر بھرتی یونے والے مستونگ کے چار سو افراد کے لوکل سرٹیفکیٹس منسوخ کردئے گئے، تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر مستونگ محبوب احمداچکزئی نے بلوچستان کوٹے پر وفاقی محکموں میں ضلع مستونگ کے لوکل،ڈومیسائل پر بھرتی ہونے والیچار سو اہلکاروں کے غیر مصدقہ لوکل و ڈومیسائل سرٹیفکٹس منسوخ کر دیئے۔مستونگ سے 7سو سے زیادہ لوکل و ڈومیسائل سرٹیفکٹس پر وفاقی محکموں میں بھرتیاں ہوئی تھی۔ڈی سی آفس مستونگ سے کئی مرتبہ اشتہار کے ذریعے لوکل و ڈومیسائل کی تصدیق کا نوٹس جاری کیاگیا تھا مگر نوٹس کے باوجود یہ چار سو افراد اپنے لوکل و ڈومیسائل سرٹیفکیٹس کی تصدیق کروانے نہیں آئے اور اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر آفس میں متعدد بار اعلی سطحی اجلاس بھی منعقد ہوئے۔ جس کے بعد ڈپٹی کمشنر مستونگ نے قانونی کاروائی کرتے ہوئے تمام چار سو مشکوک و غیرمصدقہ لوکل و ڈومیسائل سرٹیفکٹس منسوخ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیااور مزید کاروائی کیلئے حکام کو مراسلہ ارسال کردیا۔


