متعدد ٹی وی چینلز کو غیر زمہ دارانہ رپورٹنگ پر پیمرا کا اظہار وجوہ نوٹسز جاری

تفصیلات کے مطابق پیمرا کی طرف سے متعدد ٹی وی چینلز کو اظہار وجوہ نوٹسز جاری کر دیے ہیں، پیمرا نے اپنے پریس ریلیز میں کہا کہ متعدد ٹی وی چینلز کو پاکستان اسٹاک اکسچینج پر حملے سے متعلق غیر زمہ دارانہ کوریج کرنے فائرنک لاشیں اور اسلحہ کی فوٹیج دکھانے پر اظہار وجوہ کے نوٹسز جاری کیے ہیں۔ چینلز کو الیکٹرانک میڈیا یا ضابطہ اخلاق 2015کی خلاف ورزی کرنے پر 7سات یوم میں جوابدہی کا حکم بصورت دیگر پیمرا قوانین کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں