پروفیسر منظور بلوچ کو نہیں آﺅٹ سائیڈر طلبا کو آنے سے روکا، یونیورسٹی آف تربت کی وضاحت

تربت (انتخاب نیوز) پروفیسر ڈاکٹر منظور بلوچ کی ایک طلبا تنظیم کی دعوت پر لیکچر پروگرام کے حوالے سے یونیورسٹی آف تربت کی انتظامیہ کو کسی بھی قسم کی پیشگی اطلاع نہیں دی گئی تھی۔ اس حوالے سے نہ ڈاکٹر منظور بلوچ نے اور نہ ہی کسی طلبا نے یونیورسٹی کو مطلع کیا تھا۔ جب ڈاکٹر منظور بلوچ تربت یونیورسٹی تشریف لائے تو وائس چانسلر نے انہیں خوش آمدید کہنے کے لئے رجسٹرار کو بھیج دیا اور ان کے لیکچر کے تمام انتظامات کے لئے فورا احکامات جاری کئے۔ یونیورسٹی کے رجسٹرار ان کو خوش آمدید کہنے کے لئے مین گیٹ تک چلے گئے۔ البتہ یونیورسٹی آف تربت کی پالیسی کے مطابق آو¿ٹ سائڈر طلبا کو اندر آنے کی اجازت نہیں دی گئی کیونکہ ان میں ذیادہ تر مکران میڈیکل کالج کے وہ طلبا شامل تھے جنہیں مختلف وجوہات کی کی بنا پر یونیورسٹی آف تربت آنے کی اجازت نہیں۔ یونیورسٹی آف تربت ہر قسم کی اکیڈمک اور تعلیمی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کرتی ہے اور اس سے پہلے بھی یونیورسٹی آف تربت نے بلوچی زبان کے نامور شاعر اور ادیب واجہ مبارک قاضی کی یاد میں دو بار تعزیتی پروگرام منعقد کئے ہیں جس میں نامور دانشور اور ادیبوں نے شرکت کی ہے۔ یونیورسٹی آف تربت کے لئے پروفیسر ڈاکٹر منظور بلوچ سمیت سارے پروفیسر، ماہر تعلیم، شاعر، ادیب اور دانشور قابل احترام ہیں اور انہیں ہر وقت یونیورسٹی آنے پر تہہ دل سے ویلکم کرتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں