فضل الرحمن سے نواز شریف کا ٹیلی فونک رابطہ، جلد ملاقات کی خواہش کا اظہار
لاہور (انتخاب نیوز) سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف نے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ ترجمان جے یو آئی کے مطابق نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان کی خیریت دریافت کی اور ملکی سیاسی صورتحال پر بھی بات چیت کی۔ ترجمان کا کہناتھاکہ دونوں رہنماو¿ں نے باہمی اتفاق سے ملکی مسائل حل کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ ترجمان نے کہا کہ نوازشریف کی جانب سے جلد ملاقات کی خواہش کا بھی اظہارکیاگیا۔
Load/Hide Comments


