غزہ کے الشفا اسپتال میں موجود 170 سے زائد لاشوں کو اجتماعی قبر میں سپرد خاک کردیا گیا
بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک) غزہ کے الشفا اسپتال میں موجود 170 سے زائد لاشوں کو اجتماعی قبر میں دفنا دیا گیا۔ غزہ کے الشفا اسپتال کے ڈائریکٹر محمد ابو سلمیہ کا کہنا ہے کہ الشفا اسپتال میں موجود 179 لاشوں کو اسپتال کے کمپاﺅنڈ میں اجتماعی قبر میں دفنا دیا گیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق ڈائریکٹر اسپتال ابو سلمیہ کا کہنا ہے کہ شہید فلسطینیوں کی لاشوں کو اجتماعی قبر میں دفن کرنے پر مجبور کیا گیا۔ اسپتال کمپاﺅنڈ میں دفن کیے جانے والوں میں آئی سی یو میں مرنے والے 7 شیر خوار بچے اور 29 مریض شامل ہیں، جو ایندھن نہ ہونے کے سبب دم توڑ گئے تھے۔
Load/Hide Comments


