اینٹی نارکوٹکس بلوچستان کی مختلف کارروائیاں، بھاری مقدار میں منشیات برآمد، 2 ملزمان گرفتار
کوئٹہ( این این آئی)اینٹی نارکوٹکس فورس بلوچستان نے6کاروائیوں میں435کلوگرام منشیات اور102لیٹر ہائیڈروکلورک ایسڈبرآ مد کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کیا جبکہ3 گاڑیاںبھی قبضے میں لے لیں۔ برآمدہ منشیات میں 127کلو گرام افیون ، 108کلو گرام ہیروئن ،105کلوگرام چرس اور95کلو گرام مارفین شامل ہے۔تمام مقدمات انسداد ِ منشیات ایکٹ کے تحت متعلقہ تھانوں میں درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments


