کچھی میں غیر ممنوعہ ادویات کی فروخت اور اتائی ڈاکٹروں کیخلاف ضلعی انتظامیہ کی کارروائی
بولان (نامہ نگار) کچھی کے صدر مقام ڈھاڈر میں غیر ممنوعہ ادویات کی خریدو فروخت اور پریکٹس کرنے والوں کو مریضوں کو چیک کرنے کے موقر پر اچانک اے سی ڈھاڈر عمران مندوخیل نے ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈھاڈر ڈاکٹر سیف اللہ مری کے ہمراہ رند علی بازار میں عوامی شکایت پر عطائی ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے متعدد میڈیکل اسٹور کو ڈرگ سیل لائسنس کے بغیر ادوایات فروخت کر رہے تھے رند علی بازار میں کاروائی کی گئی اسموقع پر اے سی ڈھاڈر عمران مندوخیل اور ڈاکٹر سیف اللہ مری کا مقامی صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ دوا فروشوں پر زور دیا کہ وہ ڈرگ رولز کی مکمل پاسداری کریں نئے ڈرگ رولز کے مطابق اپنی دکانوں پر نئے ڈیزائن کے مطابق سائن بورڈ آویزاں کریں ڈرگ لائنس دکان میں نمایاں آویزاں کریں کوالفائیڈ پرسن کی موجودگی کو یقینی بنائیں ادویات گردوغبار و دھوپ نمی سے محفوظ رکھیں سٹور اور دکانوں کی مناسب درجہ حرارت پر ادویات رکھیں نشہ آور ادویات ڈاکٹر نسخے کے بغیر فروخت نہ کریں انہوں نے کہا کہ قانون سے کوئی بھی بالا تر نہیں بلا امیتاز کاروائی کا سلسلہ جاری رہیگا انہوں نے کہا کہ غیر رجسٹرڈ جعلی غیر میعاری بغیر ورائٹی ادویات فروخت کرنا جرم ہے، کسی کو بھی انسانی جانوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی اس موقع پر ایم ایس ڈھاڈر ڈاکٹر سیف اللہ مری کو دوا فروشوں کی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔


