سماجی تنظیم کے زیر اہتمام یونیسیف کے اشتراک سے گوادر میں خواتین کے حفظان صحت سے متعلق آگاہی ورکشاپ
گوادر (بیور رپورٹ) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گوادار تابش بلوچ نے کہا ہے کہ خواتین اور لڑکیوں کے حفظان صحت سے متعلق مسائل پر معاشرے میں آگاہی عام کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں شعور کی بیداری میں میڈیا انتہائی اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ اس امر کا اظہارنے ایم ایچ ایم سے متعلق منعقدہ میڈیا ورکشاپ کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ورکشاپ کا انعقادایم ایچ ایم ورکنگ گروپ سیکرٹریٹ بلوچستان نے یونیسیف کے زیر معاون ایجوکیشن سپورٹ پروگرام (ای ایس پی) کے اشتراک سے کیا اور اس کا مقصد خواتین اور لڑکیوں کی صحت اور بہبود سے جڑے اہم موضوع پر شعور عام کرنے میں میڈیا کے کردار کو اجاگر کرنا تھا۔ منسٹرول ہائجین مینجمنٹ ورکنگ گروپ (ایم ایچ ایم ورکنگ گروپ) سیکرٹریٹ بلوچستان کی چیئر پرسن ڈاکٹر طاہرہ کمال بلوچ نے اپنی گفتگو میں کہا کہ ایم ایچ ایم اور تعلیم کا گہرا باہمی تعلق ہے۔ ہمیں تعلیمی اداروں میں طالبات کی ضروریات سے ہم آہنگ سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی مسئلے کے بارے میں عوامی سطح پر شعور کو اجاگر کرنے کیلئے میڈیا کا کردار مسلمہ ہے اس لئے ہم سمجھتے ہیں کہ ایم ایچ ایم کے بارے میں عوامی آگاہی، پالیسی سطح پر اقدامات کی اہمیت اجاگر کرنے میں میڈیا انتہائی مو¿ثر کردار ادا کر سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایم ایچ ایم ڈبلیو جی، یونیسیف کے ساتھ مل کر اس اہم مسئلے کے بارے میں ہر سطح پر بہتری لانے کیلئے اپنی کاوشیں جاری رکھے گا۔ سینئر ماہر ابلاغ اور ٹرینر شفقت عزیز نے ورکشاپ کے دوران موضوع کے مختلف پہلوو¿ں کو اجا گر کرتے ہوئے کہا کہ ایم ایچ ایم کے مسائل پر معاشرے میں گفتگو نہ ہونے سے خواتین اپنی صحت اور حفظان صحت سے متعلق اہم معلومات سے محروم رہ جاتی ہیں۔ انہوں نے شرکاءکو بتایا کہ یونیسیف نے حال ہی میں ایک پالیسی بریف مرتب کیا ہے جس میں ایم ایچ ایم کی مصنوعات تک سب کی رسائی یقینی بنانے کیلئے ٹیکسوں میں اصلاحات سمیت پالیسی کی سطح پر کئی سفارشات شامل کی گئی ہیں۔ یونیسیف کی نمائندہ شازیہ نذیر نے شرکاءکو بتایا کہ ای ایس پی پروگرام صوبے میں تعلیمی حوالے سے قابل قدر کردار ادا کر رہا ہے اور لڑکیوں کی تعلیم کو فروغ دینے کے ھوالے سے اس کی کاوشوں کا مثبت اثرات سامنے آ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس اہم موضوع سے متعلق تربیتی کاوشوں کو آگے بڑھائیں گے اور بلوچستان کے دوسرے حصوں میں بھی میڈیا کے ساتھ مل کر اکم کریں گے۔ورکشاپ کے دوران ڈائریکٹر ہیلتھ گوادر عبدلرزاق لاسی، محکمہ تعلیم کی نمائندگی کرتے ہوئے عبدالوہاب ، یونیسیف کے افتخار شا اور ایم ایچ ایم ڈبلیو جی سے شاہانہ تبسم نے بھی اظہار خیال کیا۔ فلک ناز نے شرکاءکو بتایا کہ یونیسیف نے مختلف شعبوں کے ماہرین کو شامل کرتے ہوئے ایک پالیسی ڈائیلاگ کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے جس کے اگلے مرحلے میں صحت، تعلیم اور دوسرے اہم شعبوں کے ساتھ مل کر ایم ایچ ایم کے بارے میں صوبائی سطح کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔ شرکاءنے زور دیا کہ نے کہا کہ میڈیا معاشرے میں کسی بھی موضوع پر تعلیم و آگاہی عام کرنے کا ایک مو¿ثر ذریعہ ہے۔ شرکاءنے اس موقع پر عہد کیا کہ خواتین اور لڑکیوں کی فلاح و بہبود کے لئے مل کر کام کرنے کس سلسلہ ہر سطح پر تیز تر کیا جائے گا۔


