منگچر میں واپڈا کی جانب سے ٹرانسفارمر اتارنے کیخلاف زمینداروں کا احتجاج، مرکزی شاہراہ بند
منگچر (آن لائن) منگچرزمینداروں کا واپڈا کی جانب سے زرعی کنکشز کی ٹرانسفارمر اٹھا کر لے جانے پر احتجاجی دھرنادیکر جوہان کراس بازار میں کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ بلاک کردیا جس کے باعث دونوں جانب سینکڑوں گاڑیاں اور ہزاروں مسافر پھنس کررہ گئے زمینداروں کا کیسکو کے خلاف شدید نعرے بازی کرتےہوئے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ کیسکو ایک جانب سے چوبیس گھنٹوں میں صرف دو سے تین گھنٹہ بجلی فراہم کررہی ہے اس کے باوجود اب وہ ٹرانسفارمرز اٹھانے کاسلسلہ شروع کیا ہے جو ظلم کی انتہا ہے ٹراسفارمر اٹھانے کے اقدام کو زمینداروں کو قتل کرنے کے مترادف ہے زمیندار پہلے سے ہی لوڈشیڈنگ کامارا ہوا ہے اس لیے ہم ہرقسم کی احتجاج کاحق محفوظ رکھتے ہیں اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنرمنگچر برکت بلوچ اورایس ایچ او لیویز علی اصغر نیچاری نے مظاہرین سے مذاکرات کی یقین دہانی پر زمیندارمظاہرین نے احتجاج ختم کرکے سڑک ہرقسم کی ٹریفک کے لیے کھول دیاگیا۔


