جو شخص خود کو بادشاہ کہتا ہے، وہ حقیقی بادشاہ نہیں ہوتا،مریم نواز کا وزیراعظم کے حوالے سے ٹوئٹ میں طنز
لاہور: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا وزیراعظم عمران خان کے حوالے سے ٹوئٹ میں طنز کرتے ہوئے کہا کہ جو شخص خود کو بادشاہ کہتا ہے، وہ حقیقی بادشاہ نہیں ہوتا‘ مریم نواز نے گیم آف تھرونزکی تصویر بھی ٹوئٹ کردی۔تفصیلات کے مطابق نائب صدرمسلم لیگ ن مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان کے بیان کے حوالیسے اپنے ٹوئٹ میں ان پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو شخص خود کو بادشاہ کہتا ہے، وہ حقیقی بادشاہ نہیں ہوتا، مریم نوازنے گیم آف تھرونزکی تصویرٹوئٹ کردی جبکہ اپنے ٹوئٹ میں ان کا کہنا تھا کہ یہ بات کسی زندہ یا مردہ شخص کی باتوں سے مشابہت رکھتی ہے، ایسا ہے تو صرف حسن اتفاق ہے۔
Load/Hide Comments


