لسبیلہ یونیورسٹی سے لاپتہ طالب علم کی بازیابی کیلئے آج دوسرے روز بھی طلبا سراپا احتجاج

اوتھل(آئی این پی) لسبیلہ یونیورسٹی اوتھل سے نامعلوم مسلح افراد کے ہاتھوں طالبعلم سمیر بلوچ اغواء، گزشتہ روز لسبیلہ یونیورسٹی کے طلباء اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کررہے تھے کہ دو نامعلوم گاڑیوں میں سوار مسلح افراد نے انہیں یونیورسٹی کے احاطے سے اغوا کرلیا جس سے طلباء میں شدید تشویش پائی جاتی ہے اس حوالے سے سیاسی و سماجی کارکنوں نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سمیر بلوچ کے جبری اغواء کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان کی فی الفور باحفاظت بازیابی کا مطالبہ کیا ہے دریں اثناء بلوچ وائس فار جسٹس کے جاری بیان میں طالب علم سمیر بلوچ کی جبری گمشدگی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں کو ایک سازش کے تحت بند کرنے اور طلباء کے تعلیمی سال ضائع کرنے کی کوشش کی جارہی ہے گزشتہ شب اوتھل یونیورسٹی پر لسبیلہ پولیس نے طلباء پر شدید فائرنگ اور شیلنگ کرکے متعددطلباء کو زخمی کیا اور 50 سے زائد طلباء کو گرفتار کیا گیا بلوچ وائس فار جسٹس نے مطالبہ کیا کہ جبری لاپتہ کئے گئے طالب علم سمیر بلوچ کو بازیاب کرکے یونیورسٹی کی بندش کا فیصلہ واپس لیا جائے تاکہ طلباء اپنی تعلیم پرامن طریقے سے جاری رکھ سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں