زمینوں پر قبضے کیخلاف منجھو برادری کا نصیر آباد سے کوئٹہ پیدل لانگ مارچ، خواتین اور بچے بھی شامل

بختیارآباد (یو این اے )منجھو برداری کا آبای زمینوں پر ناجاز قبضے کے خلاف نصیر آباد سے کوئٹہ پیدل لانگ مارچ, پیدل لانگ مارچ میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں, بااثر افراد نے زبردستی ہماری زمینوں پر قبضہ کرکے ہمیں نکال دیا ہے, منظور احمد منجھو ۔ تفصیلات کے مطابق منجھو برادری نے بااثر افراد سے اپنی زمینوں پر ناجاز قبضہ چھڑانے کےلیے سخت سردی میں خواتین اور بچوں کے ہمراہ نصیر آباد سے کوٹہ گزرشتہ چار دنوں سے پیدل لانگ مارچ کر رہے ہیں۔ پیدل لانگ مارچ کا قافلہ چوتھے روز بختیارآباد پہنچ گیا. پیدل لانگ مارچ میں شامل خواتین اپنی زمینوں سے قبضہ چھڑانے کے لیے قرآن مجید اٹھائے ہوئے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میر عبدالغفور لہڑی اور اس کے بھایوں نے ہماری جدی پشتی زمینوں پر ناجاز قبضہ کرکے ہمیں اپنی زمینوں سے بے دخل کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میر عبدالغفور لہڑی بااثر ہونے کی وجہ سے مقامی انتظامیہ ان کے خلاف کارروای کرنے سے گریزاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے قبل بھی ہم نے پیدل لانگ مارچ کا آغاز کیا تھا جس پر علاقے کے قبالی عمادین اور انتظامیہ کی جانب سے بااثر افراد کے خلاف کارروای کرنے اور زمینوں سے ناجاز قبضہ چھڑانے کی یقین دھانی پر ہم نے پیدل لانگ مارچ ختم کر دیا تھا لیکن ملزمان بہت ہی طاقتور ہیں۔ علاقای معتبرین اور انتظامیہ کی بات بھی نہیں سن رہا۔ مجبور ہو کر ہم دوبارہ سخت سردی میں خواتین اور بچوں کے ساتھ لانگ مارچ کررہے ہیں۔ انہوں نے نگران حکومت بلوچستان, چیف جسٹس ہای کورٹ بلوچستان, قبالی سرداران سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ با اثر افراد سے ہماری زمینوں کا قبضہ چھڑا کر ہمیں ہماری زمینوں پر آباد کرایا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں