چین نے ہانگ کانگ کے خلاف سخت اقدام اٹھا لیا، علیحدگی پسندی سے نمٹنے کیلئے متنازع قانون منظور

چین نے امریکہ اور یورپی ملکوں کی شدید مخالفت کے باوجود ہانگ کانگ سے متعلق متنازع سیکیورٹی قانون منظور کر لیا ہے۔خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق چین کی پارلیمنٹ نے منگل کو ہانگ کانگ کے لیے سیکیورٹی قانون کی متفقہ طور پر منظوری دی ہے۔پارلیمنٹ سے منظور ہونے والے نئے سیکیورٹی قانون کا ڈرافٹ ابھی شائع ہونا باقی ہے۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ چین کا سرکاری خبر رساں ادارہ منگل کو ہی نئے قانون کی بعض شقوں کو شائع کرے گا۔چین کا کہنا ہے کہ ہانگ ہانگ میں گزشتہ برس شروع ہونے والے پرتشدد احتجاج کے بعد سیکیورٹی قانون کی ضرورت پیش آئی ہے جس کا مقصد دہشت گردی، بغاوت، علیحدگی پسندی اور غیر ملکی قوتوں کے ساتھ ملی بھگت جیسے اقدامات سے نمٹنا ہے۔چین کی سرکاری نیوز ایجسنی نے رواں ماہ مسودہ قانون کی بعض شقیں جاری کی تھیں جس کے مطابق ہانگ کانگ کے موجودہ قوانین کو ختم کرنے اور اس کی تشریح کا اختیار چین کی پارلیمنٹ کی ٹاپ کمیٹی کے پاس ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں