اسرائیلی فوج کی غزہ میں نصیرات کیمپ میں گھر پر بمباری، 17 افراد شہید

غزہ (صباح نیوز)اسرائیلی فوج نے غزہ کے علاقے نصیرات پناہ گزین کیمپ میں گھر پر بمباری کردی جس کے نتیجے میں17 افراد شہید ہوگئے۔ اقوامِ متحدہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں کے سبب غزہ سے 17لاکھ فلسطینیوں کو جبرا انخلا کرنا پڑ گیا۔ اقوامِ متحدہ کے مطابق شمالی غزہ کی تین چوتھائی آبادی کو جبرا گھر بار چھوڑنا پڑگیا اور 9 لاکھ فلسطینی جنوبی غزہ میں اقوامِ متحدہ کے پناہ گزیں کیمپوں میں رہنے پر مجبور ہیں۔عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے اسرائیل 7 اکتوبر سے اب تک ہسپتالوں اور طبی مراکز پر 335 حملے کرچکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں