پشین میں امان و امان کی مخدوش صورتحال، بلوچستان ہائیکورٹ نے متعلقہ حکام کو طلب کرلیا
کوئٹہ (آئی این پی) بلو چستان ہا ئی کورٹ کے جسٹس جنا ب جسٹس محمد ہا شم خان کا کڑ اور جسٹس جناب جسٹس محمد عامر نواز راناپر مشتمل بنچ نے ضلع پشین کی تحصیل حرمزئی میںڈکیتی ،بدامنی اورلا قانونیت سے متعلق وضاحت کےلئے ڈپٹی کمشنرپشین اور ڈائریکٹر جنرل لیویزفورس کو 23نومبر کو طلب کر لیا ہے ۔ بنچ کے ججز نے گزشتہ روز سپریم کورٹ آف پا کستان کے وکیل سید نذیر آغا ایڈووکیٹ کی جا نب سے تحصیل حرمزئی میں ڈکیتی کی وارداتوں ،بد امنی و دیگر سے متعلق دائر آ ئینی درخواست کی سما عت کی ۔سماعت کے دوران درخواست گزار سید نذیر آغا ایڈووکیٹ نے مو قف اختیار کیا کہ ضلع پشین کی تحصیل حرمزئی میں چو ری اورڈکیتی کی وارداتیںمعمول بن چکی ہیں بلکہ منشیات کا کاروبار بھی عروج پر ہے لیکن اسسٹنٹ کمشنر حرمزئی ،لیویز رسالدار میجر و دیگر کی جا نب سے کا رروائی میں غفلت کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے ۔انہوں نے موقف اختیار کیا کہ 12نومبر 2023کو حرمزئی گاﺅں میں 20 مسلح ڈاکوﺅںنے بیٹھک میں بیٹھے افراد سے گن پوائنٹ پر 4گاڑیاں ،مو با ئل فونز ،نقدی و دیگر چھین لئے اور بآسانی فرار ہو گئے اگر لیویز تھا نہ حرمزئی کا عملہ چو کس ہو تا تو ڈاکو اتنی آسانی سے واردات نہ کرتے ، انہوں نے بتا یا کہ اس سے قبل بھی ایک درجن کے قریب مسلح افراد نے حرمزئی میں فارم ہاﺅس/ٹنل کو نذر آتش کیا اور فرار ہو گئے ان کے خلا ف بھی اب تک کو ئی کا رروائی عمل میں نہیں لا ئی جا سکی ہے۔ انہوں نے علا قے میں منشیات کے کا روبار سے متعلق بھی بتا یا اور استدعا کی کہ عدالت اس سلسلے میں متعلقہ حکام کو بلا کر احکاما ت دیں اور تحصیل حرمزئی میں بدامنی ،لا قانونیت و دیگر سے متعلق وضاحت طلب کرے جس پر عدالت نے ڈپٹی کمشنرپشین اورڈائریکٹر جنرل لیویز کوکل(23)نومبر کو وضاحت کے لئے طلب کر لیا ہے ۔


