سردار اخترمینگل اور بلوچ قوم سے متعلق شیخ رشید کے نازیبا الفاظ سے ایوان کے تمام ممبران کی توہین ہوئی ہے، اسلم بھوتانی

کوئٹہ؛آزاد رکن قومی اسمبلی محمد اسلم بھوتانی نے وفاقی وزیر شیخ رشید کی سردار اختر جان مینگل اور بلوچ قوم کیخلاف نازیبا الفاظ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی وزیر کی ان الفاظ سے عمران خان کی کوئی خدمت نہیں کی بلکہ نقصان پہنچا یا ہے اس طرح کے الفاظ اس ایوان اوریہاں بیٹھے تمام ممبران کی توہین ہے ناراض ہونے والوں کو طعنے دیکر یا اس کی کردار کشی کر کے نہیں منا یا جاسکتا ان خیالات کااظہارانہوں نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا محمد اسلم بھوتانی نے کہا کہ سردار اختر جان مینگل بلوچستان کے اہم سیاسی رہنماء اور ایک اہم سیاسی جماعت کے سربراہ ہے اگر حکومت کیساتھ اتحاد توڑا گیا ہے تو یہ اس کی جماعت کا ذاتی فیصلہ ہے جس سے مجھے کوئی سروکار نہیں اس کیخلاف ایک وفاقی وزیر کی جانب سے نازیاب الفاظ ایک قوم اور ایک لیڈر کیلئے انتہائی قابل مذمت ہے سیاست میں لوگ ساتھ چھوڑتے بھی ہیں اور پھرملتے بھی ہیں کل کو اگر اختر مینگل صاحب کی واپسی ہو مگر وفاقی وزیر کی گفتگو نے اس کے دروازے بند کر دیئے انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں وفاقی وزیر کی اس حرکت نے وزیراعظم عمران خان کی کوئی خدمت نہیں کی بلکہ نقصان پہنچا یاہے ایک ادارے کا نام لیا جائے اور کہا جائے کہ فلاں ادارہ اس کو واپس لے آئیگا یہ انتہائی توہین امیز بات ہے ہم سمجھتے ہیں کہ یہ نہ صرف اختر مینگل کی توہین ہے بلکہ اس ایوان اور یہاں بیٹھے ہر شخص کی توہین ہے جس کی میں شدید مذمت کرتاہوں انہوں نے کہا کہ سنجیدگی کے ساتھ معاملے کا نوٹس لیا جائے اگر کوئی ناراض ہے تو اس کو طعنے دیکر یااس کی کردار کشی کر کے نہیں منا یا جاسکتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں