نوشکی میں پولیس کی فائرنگ سے جاں بحق خاتون کی لاش کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب پر احتجاج

کوئٹہ (آن لائن) سرپرہ قومی اتحاد کے زیر اہتمام چیئرمین میر ولید سرپرہ کی قیادت میں نوشکی میں چھاپے کے دوران پولیس کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی خاتون کی نعش کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کرتے ہوئے آئی جی پولیس بلوچستان سے اپیل کی ہے کہ مذکورہ ایس ایچ او معطل کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی کی جائے واقعہ کے خلاف آج نوشکی اور دیگر علاقوں میں روڈ بلاک کرکے احتجاج کریں گے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے میر ولید سرپرہ حاجی حلیم، ٹکری اسد اللہ، محمد سلطان نے کہا کہ جمعرات کو پولیس نے چھاپے کے دوران گھر میں فائرنگ کی فائرنگ کی آواز سن کر خاتون باہر نکلی اور پولیس سے پوچھا اس دوران ایس ایچ او نے مبینہ طور پر فائرنگ کردی جس سے خاتون جاں بحق ہوگئی اور ہم انصاف کے حصول کے لئے میت کے ساتھ کوئٹہ پریس کلب کے سامنے سراپا احتجاج تاکہ ہمیں انصاف مل سکے۔ آئی جی پولیس اور دیگر اعلیٰ حکام مذکورہ پولیس اہلکاروں کو معطل کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی کریں ہمیں انصاف مل سکے اگر کارروائی نہ کی گئی تو اپنا احتجاج جاری رکھیں گے آج قومی شاہراہ کو بلاک کرکے احتجاج کریں گے تمام سیاسی جماعتوں بلوچستان نیشنل پارٹی ، پاکستان مسلم لیگ (ن) ، نیشنل پارٹی ، پی پی، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی دیگر تنظیموں کے حکام سے اپیل ہے کہ وہ انصاف کے حصول کے لئے احتجاج میں شریک ہوں۔ بعد میں مظاہرین پر امن طور پر منتشر ہوگئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں