آپس کی لڑائیوں سے آگے نکل کر حکومت اور اپوزیشن کو کم سے کم ایجنڈا پر اتفاق کرنا چاہیے،فواد چوہدری
اسلام آباد:وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بجٹ پاس ہونے کے بعد ہمیں موجودہ سال اصلاحات کا سال کر کے منانا چاہیے، ہمیں نیب کے قوانین اور عدالتی قوانین میں اصلاحات کرنی چاہیے، ہمیں آپس کی لڑائیوں سے آگے نکل کر حکومت اور اپوزیشن کو کم سے کم ایجنڈا پر اتفاق کرنا چاہیے،ماسک شیلڈ پاکستان پہلے در آمد کرتا تھا اب برآمد کررہا ہے،وینٹی لیٹر کی پہلی کھیپ جمعرات کو این ڈی ایم اے کے حوالے کردی جائے گی۔ منگل کو قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بجٹ پاس ہونے کے بعد ہمیں یہ سال اصلاحات کا سال کرکے منانا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں اپنے سائنٹسٹ اور انجینئر کو خراج تحسین پیش کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ روز پیپلزپارٹی کے دوست ایوان میں فیس ماسک شیلڈ پہن کر آئے،پاکستان پہلے ماسک، فیس شیلڈ درآمد کرتا تھا،آج پاکستان سو ملین ڈالر کا برآمد کر رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ وینٹی لیٹر کی پہلی کھیپ جمعرات کو این ڈی ایم اے کے حوالے کردی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں جو ٹیسٹنگ کٹس بن رہی ہیں ان کی قیمت بہت کم ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کو اپنے نوجوانوں پر سرمایہ کانی پڑے گی۔ انہوں نے کہاکہ سیٹھوں کو سبسڈی دینے کے بجائے اپنے نوجوانوں کو آگے لانا ہوگا، ہمیں نیب کے قوانین اور عدالتی قوانین میں اصلاحات کرنی چاہئیں۔ انہوں نے کہاکہ تمام جماعتوں کے درمیان مشترکہ ایجنڈا طے ہونا چاہیے تاکہ ملک کو آگے لیکر چلیں۔ انہوں نے کہاکہ اب ہمیں آپس کی لڑائیوں سے آگے نکلنا چا ہیے،حکومت اور اپوزیشن کو کم سے کم ایجنڈا پر اتفاق کرنا چاہئے


