بالاچ کا ماورائے عدالت قتل، سیشن جج تربت کا پولیس کو سی ٹی ڈی کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم
تربت (انتخاب نیوز) بالاچ بلوچ کے ماورائے عدالت قتل کیخلاف لواحقین کا احتجاج رنگ لے آیا، سیشن جج تربت نے بالاچ قتل کیس میں پولیس کو سی ٹی ڈی کیخلاف ایف آئی آر کے اندراج کا حکم دے دیا۔ بالاچ کی میت کے ہمراہ ہفتے کی صبح ہزاروں مرد و خواتین اور بچوں نے شہید فدا چوک سے سیشن کورٹ تک احتجاجی ریلی نکالی اور عدالت کے سامنے دھرنا دیا۔ مظاہرین کا عدالت سے مطالبہ تھا کہ سی ٹی ڈی اہلکاروں پربالاچ کے قتل کا مقدمہ درج کیا جائے۔ سیشن کورٹ کے سامنے حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمن، بی این پی کے قائم مقام سربراہ ساجد ترین ایڈووکیٹ، وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے ماما قدیر اور دیگر نے شرکت کی اور مظاہرین س ے یکجہتی کا اظہار کیا۔ ذرائع کے مطابق مظاہرین نے پولیس تھانے کے سامنے دھرنا دیدیا اور مقدمے کے اندراج تک دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔
Load/Hide Comments


