بلوچستان کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی کا سفر وہیں سے شروع کریں گے جہاں سے ادھورا چھوڑا تھا، جام کمال

اوتھل (این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما ءوسابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ (ن) ملک بھر میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرکے بلوچستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرےگی۔بلوچستان کی تعمیر وترقی و خوشحالی وہیں سے شروع کریں گے جہاں ہم نے ادھوری چھوڑی تھی۔ کارکنان آئندہ الیکشن کی تیاریاں ابھی سے شروع کردیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائشگاہ بیلہ میں جام گروپ کے سینئر ضلعی رہنما ءاقلیتی برادری اوتھل کی معتبر شخصیت ڈاکٹر تولا رام لاسی کی قیادت میں جام گروپ کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سابق وزیراعلیٰ جام کمال خان نے کہا ہے کہ آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ (ن) ملک بھر میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرکے ن لیگ اقتدار میں آکر بلوچستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرےگی مقامی رہنما اور کارکنان آئندہ الیکشن کی تیاریاں شروع کردیں۔اورگاو¿ں،گاو¿ں،قریہ قریہ، گھر گھر، جاکر مسلم لیگ کا پیغام پہنچائیں۔ لسبیلہ کے عوام ہمیں عزیز ہیں لسبیلہ کی عوام نے ہمیں ہمیشہ عزت پیار و محبت دی ہے ۔انہوں نے کہا ہے کہ لسبیلہ کی ترقی و خوشحالی ہمیں عزیز اور مقدم ہے۔عوام نے ہمیشہ ہمیں عزت پیار و محبت دیا ہے اور کامیاب کرایا ہے۔ ہمارا نصیب العین عوام اور علاقے کی ترقی و خوشحالی ہے وفد میں سابق وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی اوتھل سید عبدالحفیظ شاہ کاظمی، معروف سماجی شخصیت ڈاکٹر عبدالحکیم لاسی، چیئرمین میونسپل کمیٹی اوتھل سید سومار شاہ کاظمی، لسبیلہ بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب صدر معروف قانون دان ایڈووکیٹ عبدالواحد رونجھو، چنہ برادری اوتھل کی معزز شخصیت سابق کونسلر ایم سی اوتھل محمد صدیق چنہ، سابق کونسلر ایم سی اوتھل نوجوان شخصیت پرکاش کمار لاسی، آچرہ قبائل کی نوجوان شخصیت غلام رسول ذکریانی آچرہ، پختون برادری اوتھل کی معزز شخصیت مراد خان وزیر، کونسلر ایم سی اوتھل ثناء اللہ چنہ، حضور بخش چنہ، عبدالکریم آچرہ، کونسلر نبی بخش برہ، کونسلر حبیب اللہ، کونسلر عبدالغنی سومرو، عزیز یوسفزئی و دیگر شامل تھے۔ اس موقع پر معروف چیئرمین میونسپل کمیٹی بیلہ سید شجہان شاہ و دیگر موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں