مخالفین نگران حکومت میں بیٹھے ہمدردوں کے ذریعے تقرریاں اور تبادلے کررہے ،محمد اسلم بھوتانی

اوتھل (این این آئی) سابق رکن قومی اسمبلی محمد اسلم بھوتانی نے کہاہے کہ مخالفین نگران حکومت میں بیٹھے ہمدردوں کے ذریعے تقرریاں اور تبادلے کررہے ہیں انکے اس عمل سے نفرتیں پیداہورہی ہیں انشاء اللہ عوام ووٹ کے ذریعے مخالفین سے انتقام لیں گے الیکشن میں حصہ لینے کیلئے لسبیلہ اور حب کے عوام سے رائے لینے کے بعد فیصلہ کریں گے ووٹ زبردستی سے نہیں بلکہ پیار،محبت اور اخلاق کے ذریعے ملتاہے،انتقامی کاروائیاں اور دباو¿ مخالفین کی ناکامی کا منہ بولتاثبوت ہے عوام کی توقعات پر مکمل طورپر پورا نہ اتر سکالیکن اس میں میری بدنیتی نہیں بلکہ صحت کی خرابی ہے گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے وائٹ ہاو¿س بیلہ میں یوسی چیئرمینز اور کونسلران سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہاکہ مخالفین نے ہم سے مقابلہ کرنے کیلئے سہہ جماعتی اتحاد قائم کیا ہے جس سے ہمیں انکامقابلہ کرنے کی تقویت مل رہی ہے کیونکہ مخالفین میں ہمارے ساتھ اکیلامقابلہ کرنے کا حوصلہ نہیں ہے جام گروپ،نیشنل پارٹی اور پیپلزپارٹی نے ہمارا مقابلہ کرنے کیلئے الائنس بنایا ہے لیکن انشاءاللہ الیکشن میں ہم سے لڑنے کی بجائے جلد وہ خود آپس میں لڑیں گے الیکشن میں مخالفین سے مقابلہ کرنے کیلئے ہم بھی جلد اپنی حکمت عملی بنائیں گے بلوچستان نیشل پارٹی کے سربراہ سرداراختر جان مینگل سے مدد لی بھی جائیگی اور انکی مدد کی بھی جائے گی محمد اسلم بھوتانی نے کہاکہ نصراللہ رونجھو ایک ثابت قدم شخص ہے اس شریف انسان کو ماضی میں ہم نے نقصان بھی پہنچایا لیکن انشاءاللہ اس نقصان کا ازالہ ہم ضرور کریں گے نصراللہ رونجھو پر میں آنکھیں بند کرکے اعتماد کرتاہوں کیونکہ وہ ساتھ نبھانے والا شخص ہے ۔انہوں نے کہاکہ میں پچھلی حکومت میں پانچ سال رکن قومی اسمبلی رہا اپنی کوشش کے مطابق کام بھی کئے لیکن میں یہ اعتراف کرتاہوں کہ ان پانچ سالوں میں عوام کی توقعات پر پورا نہیں اتر سکااپنی کوتاہیوں پر عوام سے معذرت چاہتاہوں کیونکہ ساڑھے تین سال مجھے کام کرنے نہیں دیاگیا صوبائی حکومت میرے مخالف کی تھی جس نے میرے کاموں میں رکاوٹ ڈال کرمجھے کام کرنے نہیں دیا اب نگران حکومت میں اپنے ہمدردوں کے ذریعے ہم سے ہمدردی رکھنے والے ملازمین کے تبادلے کئے جارہے ہیں لیکن یہ دو ماہ کا مشکل وقت جلد گزر جائیگا انشاءاللہ 8فروری کو انتخابات میں ہم جیت کرکے مخالفین کو بھرپور جواب دیں گے ۔قبل ازیں انہوں نے بھوتانی گروپ کے رہنما واحد موسیٰ رونجھو کے بھائیوں کی دعوت ولیمہ میں شرکت کی اس موقع پر پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی نائب صدر نصراللہ رونجھو،بلوچستان نیشل پارٹی کے رہنما بیرسٹر جہانزیب قاسم رونجھو،ضلع حب کے چیئرمین محمد ابراہیم دودا،سردار اختر انگاریہ،محمد عالم انگاریہ،ایڈوکیٹ عاصم کاظم رونجھو،بھوتانی گروپ کے رہنما مہراللہ نمانی،پیر عبدالمجید شاہ جیلانی،ماسٹر غلام رسول انگاریہ،چوہدری ناصر جلال اور دیگر بھی انکے ہمراہ تھے بعدازاں وہ بھوتانی رابطہ آفس اوتھل پہنچے جہاں پر انہوں نے مختلف سیاسی وسماجی شخصیات سے ملاقتیں کیں لوگوں نے انہیں اپنے مسائل سے بھی آگاہ کیا علاوہ ازیں عنایت اللہ انگاریہ نے جام گروپ کو خیرآباد کہہ کر بھوتانی گروپ میں شمولیت اختیار کرلی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں