کوئٹہ جعلی شناختی کارڈ اور مہاجر کارڈ بنانے والا گروہ ، گرفتار
کوئٹہ (آن لائن) تھانہ نوحصار کے عملے نے حساس اداروں اور جعلی شناختی کارڈ اور مہاجر کارڈ بنانے والے گروہ کے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ عبدالحئی عامر بلوچ اور ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ محمد جواد کی خصوصی ہدایت پر ایس پی صدر ڈویژن آصف خان اور ایس ڈی پی او کچلاک آصف غفور نے دیگر عملے کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم یعقوب سکنہ کلی نوحصار کو گرفتار کرلیا۔ ملزم حساس اداروں اور جعلی شناختی کارڈ، مہاجر کارڈ بناتے تھے مزید کاروائی پولیس کررہی ہے۔
Load/Hide Comments


