190 ملین پاونڈ کیس, نیب ٹیموں کی عمران خان سے اڈیالا جیل میں 10 گھنٹے سے زائد تفتیش
قومی احتساب بیورو (نیب) نے 190 ملین پاو¿نڈز کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے اڈیالا جیل میں تفتیش کی ہے۔190 ملین پاو¿نڈ کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں آج نیب کی چار ٹیمیں چیئرمین پی ٹی آئی سے تفتیش کیلئے اڈیالا جیل پہنچیں، تقریباً 10 گھنٹے سے زائد وقت تک نیب کی ٹیموں نے عمران خان سے الگ الگ تفتیش کی۔ایک ٹیم صبح اسسٹنٹ ڈائریکٹر نیب محسن علی خان کی قیادت میں اڈیالہ جیل پہنچی، دوسری ٹیم دوپہر کو ڈپٹی ڈائریکٹر نیب میاں عمر ندیم، تیسری ٹیم اسسٹنٹ ڈائریکٹر عزیر اللہ کی قیادت میں جبکہ چوتھی ٹیم شام کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر نیب عبدالرحمان کی قیادت میں اڈیالہ جیل پہنچی۔ القادر ٹرسٹ 190 ملین پاو¿نڈ کیس کی تفتیش کا آغاز 15 نومبر کو کیا گیا ہے، احتساب عدالت نے عمران خان کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا ہے اور عدالت نے نیب کو چیئرمین پی ٹی آئی سے تفتیش کی اجازت بھی دے رکھی ہے۔گزشتہ سماعت پر نیب حکام نے 25 سے 30 نکات پر مشتمل دستاویز عدالت میں پیش کی تھی جس پر عدالت سے جسمانی ریمانڈ اور تفتیش کی اجازت مانگی گئی تھی۔


