لورالائی میں چوروں کا راج، 14 کھمبوں سے بجلی کی تاریں اتار کر لے گئے

لورالائی (ےواےن اے) رورل فیڈر یونین کونسل چینہ علیزئی میں گیارہ ہزار لائن کے ایچ ٹی کھمبوں سے گزشتہ روز 7 کھمبوں سے اور آج رات 14 کھمبوں سے چوروں اور ڈاکو¶ں نے بجلی کے تاروں کو اتار کر لئے گئے ہیں ان سے پہلے روزانہ کی بنیاد پر موٹر سائیکلوں، شمسی شیشوں، سمر سیبلوں کی چوری اور ڈکیتی کے درجنوں واقعات ہو چکے ہیں جس کی وجہ سے علاقہ مکینوں میں نہ صرف شدید غم و غصہ پایا جاتے ہیں بلکہ لیوےز، پولیس اور انتظامیہ کی چوروں اور ڈاکو¶ں کے ساتھ اتحاد نے گہرے دکھ اور رنج میں مبتلا کر رکھا ہے، چوری اور ڈکیتی کے خلاف کئی بار ڈی جی خان روڈ ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کےا گےا، اخباری بیانات دیئے گئے، جلسوں اور مظاہروں میں ان کا تذکرہ کیا گیا ہے اور کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر سے اس سلسلے میں باقاعدہ بات چیت کی گئی ہے لیکن تاحال کوئی بھی چور اور ڈاکو کی نشاندہی اور گرفتاری کیلئے کسی قسم کی کوئی اقدامات نہیں اٹھائے گئے ہیں، یونین کونسل چینہ علیزئی دوسڑکہ لیوز تھانے اور وہارہ لیوز تھانے کے درمیان میں ہیں، ان سے پہلے بھی چوری اور ڈکیتی کے درجنوں وارداتیں ہو چکی ہیں لیکن انتظامیہ نے آج تک کسی چور اور ڈاکو کو ڈھونڈنے، نشاندہی کرنے اور گرفتار کرنے کا زحمت نہیں کی ہے جس سے واضح ہوتا ہے کہ لیوےز اور ڈاکو اتحاد ہیں اور اس اتحاد کو لورالائی کے ضلعی انتظامیہ کی سرپرستی اور حمایت حاصل ہے لہذا پشتونخوا ملی عوامی پارٹی لورالائی کے ضلعی سیکرٹری مصطفی کمال کاکڑ،ضلعی سینئر معاون سیکرٹری نعمت جلالزی، ضلعی معاون سیکرٹری عبدالعلی ناصر،ضلعی معاون سیکرٹری شاہ وزیر علیزئی،علاقائی سیکرٹری بلوچ خان علیزئی اور علاقائی سینئر معاون سیکرٹری اختر محمد کبزئی چوری اور ڈکیتی کے وارداتوں کی نہ صرف شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور ان کے خلاف کسی قسم کی احتجاج سے گریز نہیں کریں گے اور علاقہ مکینوں کی احتجاج اور مطالبات کی بھرپور حمایت کرتے ہیں، اس سلسلے میں پشتونخوامیپ لورالائی کے ضلعی سیکرٹری مصطفی کمال کاکڑ نے پہلے بھی کئی بار اور آج پھر کمشنر لورالائی ڈویژن، ڈپٹی کمشنر لورالائی، اسسٹنٹ کمشنر لورالائی اور ایکسین واپڈا سے اس سلسلے میں بات چیت کی ہے اور انہوں نے اس سلسلے میں فوری طور پر اقدامات اٹھائے جانے کی یقین دہانی کرائی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں