پنجگور آواران شاہراہ کی خستہ حالی، ٹریفک حادثات روز کا معمول بن گئے

پنجگور (یو این اے) پنجگور پاک ایران بارڈر چیدگی روڈ پنجگور پروم روڈ اور پنجگور آوران روڈکی حالت انتہائی ناگفتہ بہہ بو گئے ہیں جس سے سڑک ناقابل سفر بن گئے ہیںمحکمہ مواصلات اور تعمیرات نہ آن سڑکیں پر گریڈنگ کرتاہے اور نہ ہی مرمت کے لیے اقدامات سڑک پر بڑے بڑے گھڑے بن گئے ہیں جس کی وجہ سے روڈ حادثات معمول بن گئے ہیں تفصیلات کے مطابق پنجگور چیدگی بارڈر روڈ سے سالانہ اربوں روپے کے بارڈر ٹریڈ پوتا ھے اور سرکار کو روزانہ کروڈوں روپے بارڈر ٹریڈ کے حوالے سے ملتا ہے مگر اس کے باوجود سڑک کی خراب صورتحال پر کوئی توجہ نہیں دی جاتی اسکے علاوہ پنجگور پروم روڈ جو ایرانی بارڈر جیرک کو ملتا ہے اس سے روزانہ ہزاروں چھوٹے بڑے گاڈیاں سفر کرتی ہیں لیکن سڑک کی مرمت اور گریڈنگ نہ ہونے کے برابر ہیں پنجگور اواران روڈ جو پنجگور کو اواران سے ملانا والی واحد سڑک ہیں عدم توجہی کے باعث سڑک ناقابل سفر اور مکمل طور پر بند ہوچکا اس روڈ کیلئے سابقہ حکومتوں کے علاوہ موجودہ حکومت نے بھی بحالی اور ںختگی کا اعلان کیا ہے لیکن حکومتی دعوی محض اعلانات تک محدود ہوچکے ہیں عملی اقدامات نظر نہیں ارہا ہے علاقے کے کاروباری اور عوامی حلقوں نے اپیل کی ہے کہ سڑکوں کو فوری طور پختگی گریڈنگ کی جائے اور محکمہ سی اینڈ ڈبلیو پنجگور اس جانب توجہ فرمائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں