پولیو ٹیم پر فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق، جوابی فائرنگ میں حملہ آور ہلاک
باڑہ(مانیٹرنگ ڈیسک) نامعلوم مسلح افراد کی طرف فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق اور جوابی فائرنگ میں حملہ ہلاک ہوگیا۔ باڑہ میں نامعلوم مسلح افراد کی طرف فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا، جس کی شناخت صدیق کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق اہلکار صدیق پولیو ڈیوٹی سے واپس جارہا تھا، جوابی فائرنگ سے ایک حملہ آور بھی مارا گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں وقوعہ پر پہنچ گئیں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا، پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
Load/Hide Comments


