حکومت کا بجلی کی ترسیل کی بہتری کے لئے نئے گرڈ اور سب سٹیشن قائم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: حکومت نے ملک میں بجلی کی ترسیل بہتر بنانے کے لئے مختلف علاقوں میں نئے گرڈ اور سب سٹیشن قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔پاور ڈویژن کے ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کے سرکاری شعبہ کے سالانہ ترقیاتی پروگراموں کے تحت نئے گرڈ اور سب سٹیشن قائم کرنے کے لئے کثیر فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔ اس سلسلہ میں خیبر پختونخوا میں 220 کے وی اور نوشہر سب سٹیشن قائم کیا جائے گا۔ این ٹی ڈی سی یہ منصوبہ مکمل کر ے گی۔ ایکنک نے اس منصوبے کی منطوری دی تھی اور اس پر لاگت کا تخمینہ ایک ارب 87 کروڑ 60 لاکھ روپے ہے۔ اس میں 91 کروڑ 60 لاکھ روپے کی غیر ملکی امداد بھی شامل ہے۔ 2020-21ء کی پی ایس ڈی پی میں اس منصوبے کے لئے 35 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں