انڈونیشیا، مائونٹ میراپی آتش فشاں پھٹنے سے 11 سیاح ہلاک، 12 کوہ پیما لاپتہ
جکارتہ (صباح نیوز)انڈونیشیا کے سماٹرا میں مائونٹ میراپی آتش فشاں پھٹنے سے 11 سیاح ہلاک ہوگئے۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے مغربی سماٹرا میں مائونٹ میراپی آتش فشاں پھٹنے کے بعد11 سیاحوں کی لاشیں برآمد کرلی گئیں جبکہ تین افراد زخمی اور 12 کوہ پیما لاپتہ ہوگئے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ روز مغربی انڈونیشیا میں مائونٹ میراپی پر آتش فشاں پھٹنے کے باعث پہاڑی علاقے میں رہنے والے متعدد افراد نقل مکانی پر مجبور ہوگئے، آتش فشاں پھٹنے کے بعد تین کلومیٹر کی راکھ کا ستون خارج کیا تھا جس کی وجہ سے حکام نے اس گڑھے کے ارد گرد ایک خارجی زون قائم کیا ہے۔سرچ اینڈ ریسکیو ایجنسی کے سربراہ عبدالمالک نے نے کہا کہ ہفتے سے پہاڑ پر کل 75 مسافر موجود تھے جن میں سے 26 افراد کو باہر نہیں نکالا گیا، 14 میں سے 11 ہلاک اور تین افراد زخمی ہوئے ہیں۔ویسٹ سماٹرا ڈیزاسٹر میٹیگیشن ایجنسی کے سربراہ روڈی رینالڈی نے کہا کہ جھلس کر زخمی ہونے والے کچھ افراد کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہیں۔ 2,891 میٹر کی بلندی پر واقع مائونٹ میراپی کو انڈونیشیا اور جاوا میں فائر مائونٹین کہا جاتا ہے۔وسطی جاوا اور یوگیاکارتا صوبوں کے درمیان سرحد پر واقع یہ انڈونیشیا میں سب سے زیادہ فعال آتش فشاں سمجھا جاتا ہے اور 1548 سے باقاعدگی سے پھٹ رہا ہے۔بحرالکاہل کے رنگ آف فائر میں واقع انڈونیشیا کے جزیرے میں براعظم پلیٹوں کی ہم آہنگی کی وجہ سے آتش فشاں اور زلزلوں میں اضافہ ہوا ہے۔


