تھرپارکر، غذائی قلت سے مزید 3بچے جاں بحق
تھر پارکر:مٹھی ہسپتال میں غذائی قلت اور وبائی امراض کے باعث مزید 3 بچے جاں بحق گئے۔ذرائع محکمہ صحت کے مطابق مٹھی ہسپتال میں رواں ماہ مرنے والے بچوں کی تعداد 63 ہو گئی، رواں سال میں مرنے والے بچوں کی تعداد 375 تک پہنچ گئی ہے۔تھر پارکر کے ہسپتالوں میں 40 سے زائد بچے اس وقت بھی زیر علاج ہیں۔محکمہ صحت کے ذرائع کے حوالے سے نجی ٹی وی نے بتایا کہ غذائی قلت اور امراض کے باعث بچوں کی اموات کا سلسلہ جاری ہے۔محکمہ صحت ذرائع کے مطابق رواں سال کے پہلے ماہ جنوری میں ستتر، فروری میں چیاسٹھ، مارچ میں سینتالیس، اپریل میں انسٹھ اور مئی میں ترسٹھ بچے جاں بحق ہوئے۔اسی طرح دو ہزار اٹھارہ میں پانچ سو پانچ بچے بھوک اور امراض کی وجہ سے مرجھا گئے۔ دو ہزار سترہ میں بھی چار سو پینتالیس،دو ہزار سولہ میں چار سو اناسی، دو ہزار پندرہ میں تین سو اٹھانوے اور دو ہزار چودہ میں تین سو چھبیس بچے جاں بحق ہوئی۔


