قلات میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص قتل
قلات (انتخاب نیوز) بلوچستان کے ضلع قلات میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کے ایک شخص کو قتل کردیا۔ اطلاعات کے مطابق قلات میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے شعیب ولد ماسٹر نور سکنہ غزاگ قلات کو گولیاں مار کر قتل کردیا۔ واقعے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔ لاش کو فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا۔ پولیس مزید کارروائی کررہی ہے۔
Load/Hide Comments


