شادی کے پہلے 6مہینوں میں صرف کتنے دن ساتھ رہے؟ انوشکا شرما نے حیران کن انکشاف کر دیا
بھارتی اداکارہ اور پروڈیوسر انوشکا شرما نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اور اُن کے شوہر بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی شادی کے پہلے 6 مہینوں میں صرف 21 دن ہی ساتھ گزار سکے ۔عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر جاری لاک ڈاؤن سے جہاں پوری دنیا پریشان ہے وہیں یہ لاک ڈاؤن بھارتی اداکارہ انوشکا شرما اور اُن کے شوہر بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کے لیے قدرت کی جانب سے ایک تحفہ ثابت ہوا ہے، انوشکا اور ویرات اس لاک ڈاؤن کے دوران ایک ساتھ اچھا وقت گزار رہے ہیں اور اپنی دلچسپ ویڈیو ز اور تصاویر بھی اپنے سوشل میڈیا پر شیئر کرتے رہتے ہیں ۔غیر ملکی جریدے ’ ووگ ‘ کو انٹرویو کے دوران انوشکا شرما نے شادی کے آغاز میں پیش آنے والی مشکلات سے متعلق کہا کہ ’وہ اور ویرات کوہلی شادی کے پہلے چھے مہینے بہت مصروف تھے، ویرات کی پیشہ ورانہ مصرفیات کے سبب وہ ایک دوسرے سے مل نہیں پاتے تھے، ملنے کے لیےاُنہیں ایک سے دوسرے ملک جانا پڑتا تھا اور ہر وقت اُن میں سے کوئی نہ کوئی ایک مصروف رہتا تھا۔‘انوشکا شرما کا کہنا تھا کہ لوگ سمجھتے ہیں کہ جب وہ ویرات سے ملنے جاتی ہیں یا ویرات اُن سے ملنے آتے ہیں تو ہم چھٹیاں ایک ساتھ گزار رہے ہیں، مگر ایسا نہیں ہوتا، ہم میں سے ہمیشہ کوئی نہ کوئی ایک اپنے کام کے ساتھ مصروف ہی رہتا ہے، کبھی کبھی ایک دوسرے کو ملنے کے لیے ایک سے دوسرے ملک سفر کرنے کی وجہ صرف ایک وقت کا ساتھ کھانا کھانا ہوتا ہے۔‘انہوں نے کہا کہ ’ حقیقت یہ ہے کہ شادی کے شروع کے چھے مہینوں میں ہم صرف 21 دن ساتھ رہے اور میں نے یہ دن گن رکھے ہیں، وہ ایک بار ویرات سے ملنے دوسرے ملک گئیں تاکہ ایک وقت ساتھ کھانا کھا سکیں، کھانے کی ٹیبل پر ایک ساتھ ہونا ہمارے لیے بہت قیمتی وقت ہوتا ہے ۔‘دوسری جانب ویرات کوہلی نے جریدے کو انٹرویو کے دوران بتایا کہ ’ اُنہیں لگتا ہے کہ وہ انوشکا شرما کو ہمیشہ سے ہی جانتے ہیں۔‘اپنے رشتے سے متعلق بات کرتے ہوئے ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ ’ہم ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں، ہمارا رشتہ ہمیشہ سے صرف پیار اور محبت کا رہا ہے، ہم دونوں کو ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے کہ ہم ایک دوسرے کو چند سالوں سے نہیں بلکہ ہمیشہ سے ہی جانتے ہیں۔‘