گوادر میں سڑکوں کے تعمیراتی کام شروع کرنے کے اقدامات کرلیے گئے، عوامی حلقوں کا اظہار اطمینان

گوادر (یو این اے )گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے سید ظہور شاہ ہاشمی روڈ (ائیرپورٹ روڑ) اور ملافاضل چوک پرتعمیراتی کام کا باقاعدہ آغاز کرنے کیلئے اقدامات کرلئے گئے ہیں اور عوامی حلقوں کی جانب سے جی ڈی اے اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کا خیرمقدم کیا گیا ہے۔ اور جی ڈی اے کی جانب سے جلد باقاعدہ کام کا آغاز کردیا جائیگا جو تیزی کے ساتھ شب روز کام کام کرکے مقررہ مدت سے قبل مکمل کیا جائیگا۔ واضح رہے ناجائز تجاوزات کی وجہ سے مکی مسجد تا ملا فاضل چوک منصوبہ پر تعمیراتی کام کئی سالوں سے التوا کا شکار رہا۔ حکومت روڑ منصوبے کے زد میں آنے والے دکان داروں اور پراپرٹی مالکان کیلئے پہلے سے ہی معقول معاوضہ کا انتظام کرچکی ہے اور اس بابت تمام قواعد و ضوابط مکمل کرکے دکانداروں اور مالکان کو اپنے معاوضے وصول کرکے پراپرٹی خالی کرنے کیلئے ڈیڑھ ماہ قبل نوٹسز جاری کیئے گئے تھے۔متاثریں کیلئے معاوضہ مارکیٹ ویلیو کے مطابق اور پورے ریجن میں سب سے مہنگے ریٹس آفر کیے گئے ہیں۔ گوادر کے تمام اسٹیک ہولڈرز اور عوامی حلقوں نے نہ صرف گوادر شہر کی اہم کاروباری شاہراہ پر کام کے آغاز پر اظہار اطمینان کیا ہے بلکہ طویل عرصے سے زیر التوا منصوبہ پر فوری عملدرآمد کرنے پر زور دیا ہے اور اس بڑے منصوبے کی تعمیر اور ترقی میں اپنا مکمل ساتھ دینے کی یقین دہانی کی ہے۔ روڑ کا یہ حصہ تنگ گلی، ٹھوٹ پھوٹ، دھول مٹی گرد غبار کی وجہ سے کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگا تھا۔ روڑ کی عدم تعمیر کی وجہ سےنہ صرف یہاں کے کاروباری حضرات اور رہائشی آبادیوں کو سخت مشکلات کا سامنا رہا ہے بلکہ ملا فاضل چوک، گلگ، شاہی بازار سمت دیگر کاروباری مراکز تک آمد رفت کیلئے دکانداروں، گاہکوں ، ٹرانسپوروں، راہگیروں ، مسافروں اور ڈرائیورز حضرات کو آئے روز پریشانی کا سامنا ہوتا تھا۔ جبکہ روڈ کی عدم تعمیر سے ملافاضل چوک کا سیوریج اور ڈرین لائن کا بھی مسئلہ بنا ہوا ہے جو گوادر شہر کا ایک ماحولیاتی مسئلہ ہے اور اس روڑ کی تعمیر کے ساتھ ہی ہمیشہ کیلئے ختم ہوجائیگا۔ روڑ کی عدم تعمیر اور سیوریج و ڈرین کے دیرینہ مسئلہ کے باعث شہر کی پرانی آبادی میں کاروباری سرگرمیاں آہستہ آہستہ مدھم پڑ رہی تھیں یا پھر آبادی سے دور منتقل ہورہی ہیں۔ جی ڈی اے کی جانب ملا فاضل چوک پر نہ صرف سیوریج و ڈرین لائن کا کام کیا جائیگا بلکہ واکنگ اسٹریٹ، بیٹھنے کیلئے جگہ، اور فوڈ اسٹریٹ کی ڈیزائن پر کام کیا جائیگا جس سے نہ شہر کے وسط میں واقع چوک شاندار و خوبصورت ہوگا بلکہ یہاں کاروباری سرگرمیوں میں بھی اضافہ ہوجائیگا۔ یہ روڑ ملا فاضل چوک سے گلگ اور آگے لنک روڑ کے زریعے دیمی زر روڈ کے ساتھ منسلک ہوگا اور گلگ چوک پر فیور ورک، سیوریج اور ڈرینج کا بھی اسی منصوبہ کا حصہ ہیں ۔ جس سے علاقے کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں