سراج الدین حقانی کو پاکستانی پاسپورٹ جاری کرنیوالے دو عہدیدار گرفتار
اسلام آباد (انتخاب نیوز) وزارت داخلہ کے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ افغانستان کے وزیر داخلہ سراج الدین حقانی کا نام ایسے ہزاروں افغان شہریوں کی فہرست میں شامل ہے جن کے پاس ماضی قریب تک پاکستانی پاسپورٹ تھا۔ سراج الدین حقانی کو پانچ سال کیلئے پاکستانی پاسپورٹ جاری کیا گیا تھا جو انہوں نے کئی ممالک بالخصوص قطر جانے کیلئے استعمال کیا۔ قطر میں انہوں نے امریکی حکومت کے ساتھ مذاکرات کیے تھے جس کے نتیجے میں دوحا معاہدہ سامنے آیا تھا اور امریکا کا افغانستان سے انخلاءممکن ہوا۔ حقانی کو پاسپورٹ جاری کرنے والے دو عہدیداروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے جن میں سے ایک اس وقت ملازمت سے ریٹائر ہو چکا تھا جب اس کیخلاف کارروائی شروع ہوئی۔
Load/Hide Comments


