امریکی ریاست ٹینیسی میں طوفانی بگولوں نے تباہی مچا دی ، ہلاکتیں

واشنگٹن(صباح نیوز)امریکی ریاست ٹینیسی میں طوفانی بارش اور بگولوں سے تباہی مچادی اور مختلف حادثات میں کم از کم 6 افراد ہلاک ہو گئے۔ امریکی میڈیا کے مطابق طوفانی بگولوں کے باعث ریاست ٹینیسی میں بڑے پیمانے پر املاک کو بھی نقصان پہنچا اور وسطی علاقوں میں 80 ہزار کے قریب گھرانے بجلی سے محروم ہو گئے،نظام زندگی مفلوج ہو گیا ۔ ریاست ٹینیسی کی کاؤنٹی منٹگمری کے میئر نے طوفانی بگولوں کے باعث ہونے والے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ حکام نے کاؤنٹی منٹگمری کی عوام سے اپیل کی ہے کہ سڑکوں سے دور رہیں کیونکہ مختلف مقامات پر ایمرجنسی کارروائیاں جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں