اسرائیل کا منصوبہ فلسطینیوں کو مصر میں دھکیلنا ہے، غزہ فلسطینیوں کی سرزمین نہیں رہے گی، اقوام متحدہ

(مانیٹرنگ ڈیسک)اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی نے کہا ہے کہ اسرائیل کا منصوبہ فلسطینیوں کو غزہ سے مصر میں دھکیلنا ہے۔ اسرائیل فلسطینیوں کو مصر میں دھکیلنے کی تیاری کر رہا ہے۔اقوام متحدہ امدادی ایجنسی کے ممطابق جنوبی غزہ میں 19 لاکھ فلسطینی بدترین حالات میں پھنسے ہوئے ہیں۔ اسرائیل کی فلسطینیوں کو مصر میں دھکیلنے کی کوششیں جاری ہیں۔ اقوام متحدہ امدادی ایجنسی نے کہا کہ یہی صورتحال رہی تو یہ دوسرا نکبا ہوگا۔ غزہ فلسطینیوں کی سرزمین نہیں رہے گی۔ اسرائیلی فوج کی شمالی غزہ میں تباہی اس منصوبے کا پہلا قدم تھا۔ اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی کے مطابق جنوبی غزہ سے فلسطینیوں کو انخلا کی دھمکی اس منصوبے کا اگلا قدم ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں