ڈیرہ اللہ یار، ٹریفک حادثے میں موٹرسایکل سوار ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی

ڈیرہ اللہ یار(یو این اے )ڈیرہ اللہ یار کے قریب قومی شاہراہ پر ٹریفک کے المناک حادثے میں موٹرسایکل سوار ایک شخص جاں بحق دوسرا زخمی ہوگیا، پولیس کے مطابق قومی شاہراہ پر دو موٹرسایکلوں میں تصادم ہوا جسکے باعث ایک شخص فقیر محمد مری موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ محمد بخش مری زخمی ہوگیا، لاش اور زخمیوں کو سول اسپتال ڈیرہ اللہ یار منتقل کر دیا گیا جہاں سے طبی امداد کے بعد زخمی کو لاڑکانہ ریفر کر دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں