بلوچستان میں کسٹم کی کارروائیاں، 5 کروڑ روپے سے زائد مالیت کا غیر ملکی سامان پکڑ لیا
کوئٹہ(یو این اے )خضدار کسٹمز نے کھرکھیڑا چیک پوسٹ اور وندر کے مقام پر کارروائی کرتے ہوئے 5 کروڑ سے زائد مالیت کا غیر ملکی سامان برآمد کرلیا۔ترجمان سپرنٹنڈنٹ پاکستان کسٹمز بلوچستان ڈاکٹر عطا بڑیچ کے مطابق خضدار کسٹمز نے کھرکھیڑا چیک پوسٹ اور وندر کے مقام پر کارروائی کرتے ہوئے 5کروڑ سے زائد مالیت کا غیر ملکی سامان برآمد کرلیاپکڑے گئے سامان میں خوردنی اشیا چاکلیٹ۔ بسکٹ،، کیک، ٹافیاں، شیمپو، کریمز، ڈائیو کوچ،سے برآمد کیاجبکہ ایک اور کاروائی میں وندر کے مقام پر ایک عدد بس سے غیر ملکی سیگرٹس اور انڈین گوٹکا بھی بڑی تعداد میں برآمدکیاہے کلکٹرکسٹمزخضدارسلیم میمن، کے ہدایات پر ایڈشنل کلکٹر ساجد بلوچ ڈپٹی کلکٹر رانا عمیر ارشد نے دیگر اسٹاف کے سا تھ مل کر بڑی تعداد میں اسمگلنگ کا سامان برآمد کیا وزیراعظم کی حالیہ اینٹی اسمگلنگ کمپین چیرمین ایف بی آر اور ممبر کسٹم آپریشن کی واضح ہدایات اور۔ چیف کلکٹر کسٹمز بلوچستان عبدالقادر میمن کی سر پرستی میں خضدار کسٹمز کیلکٹریٹ تمام تر مشکلات کے باوجود انتہائی تندہی سے اسمگلنگ کے خلاف مصروف عمل ہیں ۔


