سعودی وزیر دفاع سے برطانوی ہم منصب کا ٹیلیفونک رابطہ
ریاض(صباح نیوز) سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے برطانوی ہم منصب گرانٹ شاپس نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔سعودی نیوزایجنسی ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران دونوں دوست ممالک کی دفاع کی وزارتوں کے درمیان تعلقات اور تعاون کا جائزہ لیا گیا۔دونوں رہنمائوں نے علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر ہونیوالی پیش رفت اور کشیدگی کم کرنے کیلئے مشترکہ کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
Load/Hide Comments


