کینیڈا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے وزرائے اعظم کاغزہ میں مستقل جنگ بندی کا مطالبہ

لندن (صباح نیوز) کینیڈا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے وزرائے اعظم نے غزہ میں مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کردیا ۔انہوں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ ہمیں غزہ میں شہریوں کے لئے محفوظ جگہ کے سکڑنے پر تشویش ہے۔ تمام فلسطینی شہریوں کی مسلسل تکلیف حماس کی شکست کی قیمت نہیں ہو سکتی۔انہوں نے کہا کہ جنگ بندی یکطرفہ نہیں ہو سکتی۔ حماس سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ تمام یرغمالیوں کو رہا کرے اور فلسطینی شہریوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرنا بند کرے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ غزہ میں جنگ بندی یکطرفہ نہیں ہونی چاہیے۔ غزہ کی پٹی پر دوبارہ قبضے یا اس کے علاقے کو کم کرنے کی کسی بھی کوشش کو قبول نہیں کریں گے۔بیان میں کہا گیا کہ ہم فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی کی مخالفت کرتے ہیں اور ان کے حق خود ارادیت کی حمایت کرتے ہیںاقوام متحدہ میں چین کے مندوب نے زور دیا کہ غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ ایک المیہ ہے اور ہمیں مزید کچھ کرنا چاہیے۔ برطانوی پارلیمنٹ نے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی قابض ریاست کی جارحیت پر برطانیہ کے موقف کے حوالے سے تجاویز اور مطالبات پر بحث کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں