مہنگائی کے طوفان سے قوم کی سانس رک گئی ہے،مولانا حیدری
کو ئٹہ:جمعیت علما اسلام پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے ملک کی معیشت کوزیروپوائنٹ پر لانے والوں کاملک چھوڑنے کا وقت آن پہنچا ہے مہنگائی کے طوفان سے قوم کی سانس رک گئی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر منور حسن اور جامعہ بنوریہ کے مہتمم مولانا مفتی محمد نعیم کی وفات پر تعزیت کے موقع ان کے صاحبزادوں اور جمعیت علما اسلام کے کارکنان سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جمعیتِ علما اسلام سندھ کے نائب امیرمولانا عبدالکریم عابد قاری محمد عثمان حافظ خلیل احمد سارنگزئی اور دیگر عہدیدار ہمراہ تھے انہوں نے کہا نااہل حکمرانوں کی وجہ سے ملک کی حالت اتنی ناگفتہ بہ ہوچکی ہے کہ اس سے سنبھالنا کسی کے بس میں نہیں جی ڈی پی گروتھ زیرو ہوچکاہے عوام خط غربت سے بھی نیچے زندگی بسر کرنے پرمجبور ہوچکے ہیں اور عوام کی قوت خرید جواب دے چکی ہے ان ظالم حکمرانوں نے عوام سے جیننے لاحق بھی چھینا انہوں نے کہا کہ حکمران عددی حیثیت کھو چکے ہیں ایسے میں کٹھ پتلیوں کا ملک کی گردن سے ہٹ جانا ٹھہر گیا ہے انہوں نے ملک کی تاریخ جب نااہلوں کی لکھی جائے گی تو یہ حکمران سرفہرست ہوں گے جہنوں نے عوام کو سبز باغ دکھاکر ان کی امیدوں کاقتل کیا۔


