پی این ایس طغرل کاعمان کی بندرگاہ کا دورہ
مسقط(صباح نیوز)پی این ایس طغرل نے خلیج عدن میں ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پیٹرول کی تکمیل پر عمان کا دورہ کیا ہے۔پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق سلالہ بندرگاہ پر عمانی بحری حکام نے پاک بحریہ کے جہاز کا پرتپاک استقبال کیا۔ترجمان پاک بحریہ نے مزید بتایا ہے کہ جہاز کے کمانڈنگ آفیسر نے عمانی بحریہ کے اعلی حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں۔پاک بحریہ کے ترجمان نے کہا کہ پی این ایس طغرل کے اس دورے سے پاک عمان تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔
Load/Hide Comments


