نادہندگان سے ایک کروڑ31 لاکھ 51ہزارروپے ریکوری ، ڈٹیکیشن جرمانے کی مدمیں23لاکھ84ہزارروپے وصول،کیسکو

کیسکوکی نادہندگان اور بجلی چوروںکے خلاف مزیدکارروائی،کوئٹہ شہر سے92 شنٹ اور ٹیمپرڈمیٹروںکو اُتارکر تبدیل کردئیے گئے
کوئٹہ( این این آئی) وزارت توانائی(پاور ڈویژن) کی خصوصی ہدایات پر کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو صوبہ کے تمام آپریشن سرکلز میں نادہندگان اوربجلی چوروں کیخلاف بلاامتیاز کاروائیاں کررہی ہے اوراس سلسلے میںجمعہ کے روزبھی صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت صوبہ بھرمیں کیسکوکے تمام آپریشن سرکلز میںکارروائی عمل میں لائی گئی جس کے دوران کیسکوٹیموںنے کوئٹہ شہر میںکاسی روڈمدنی اسٹریٹ، کلی عالم خان،موسیٰ کالونی بس اڈا،ہزارگنجی سبزی مارکیٹ، کرانی، مغربی بائی پاس کے علاقوںمیں کارروائی کرتے ہوئے 92 شنٹ اور ٹیمپرڈمیٹروں کو اُتارکر تبدیل کردئیے ،جن پر بعد ازاں ڈٹیکشن کی مدمیں جرمانے عائد کئے گئے نیز اسی دوران کیسکوسریاب،زرغون اور سٹی ڈویژن کے زیرانتظام کوئٹہ شہرکے مختلف علاقوںمیں نادہندگان کے77کنکشنز بھی بجلی بلوںکی عدم ادائیگی پر منقطع کردئےے گئے جن میں گھریلو،کمرشل اور دیگر نادہندہ صارفین شامل ہیں اسکے علاوہ مختلف نادہندگان سے بقایاجات کی مدمیں42لاکھ30ہزارروپے کی ریکوری عمل میں لائی گئی جبکہ ڈٹیکشن کی مدمیں بھی تقریباً14لاکھ 59 ہزارروپے وصول کرلئے ۔ علاوہ ازیں کیسکولورالائی سرکل نے کارروائی کے دوران لورالائی ،مسلم باغ، ژوب، قلعہ سیف اللہ، ہرنائی اور زیارت کےعلاقوں سے گھریلو اور کمرشل نادہندگان کے60کنکشنز منقطع کردئےے گئے جبکہ اس دوران بقایاجات کی مدمیں16لاکھ56ہزارروپے کی ریکوری نیز ڈٹیکشن کی مدمیں بھی2 لاکھ80 ہزارروپے وصول کئے گئے۔علاوہ ازیں سبی سرکل میں کارروائی کے دوران ٹیموںنے57گھریلو اور کمرشل نادہندگان کے کنکشنز منقطع کردئےے جبکہ نادہندگان سے بقایاجات کی مدمیں19لاکھ 90ہزارروپے ریکوری عمل میں لائی گئی نیز ڈٹیکشن کی مدمیں ایک لاکھ83 ہزارروپے بھی وصول کرلئے گئے ۔ کیسکومکران سرکل کے تحت بھی جمعہ کے روزتربت، گوادر اور پنجگور کے علاقوںمیں کارروائی عمل میں لائی گئی جس کے دوران35نادہندگان کے کنکشنز منقطع کرنے کے علاوہ بقایاجات کی مدمیں13لاکھ 77ہزارروپے بھی وصول کئے گئے۔ خضدارسرکل کے تحت کیسکوٹیموںنے 80کنکشنز بلوںکی عدم ادائیگی پر منقطع کرنے کے علاوہ بقایاجات کی مدمیںنادہندگان سے10لاکھ13روپے کی ریکوری عمل میں لائی جبکہ اس دوران ڈٹیکشن کی مدمیںبھی تقریباً2 لاکھ25ہزار روپے وصول کئے گئے۔اس کے علاوہ پشین سرکل نے بھی نادہندگان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پشین سٹی، ڈب خانزئی اور ملحقہ علاقوں سے 5ٹرانسفارمرزاُتاردئےے جن میں 2نادہندگان کے ٹرانسفارمرزجبکہ 3غیر قانونی شامل ہیں نیز کارروائی کے دوران پشین،یارواورخانوزئی کے علاقوںسے 62گھریلواور کمرشل نادہندہ صارفین کے کنکشنزبلوں کی عدم ادائیگی پر منقطع کردئیے جبکہ پشین سرکل کے مختلف علاقوں میں نادہندگان سے 22لاکھ 31ہزارروپے کی ریکوری اورڈٹیکشن کی مدمیں بھی2لاکھ37ہزارروپے وصول کرلئے ۔واضح رہے کہ وزارت توانائی (پاور ڈویژن) کے احکامات پر کیسکوصوبہ بھرمیں تمام آپریشن سرکلو میں بجلی چوروں اورنادہندگان کے خلاف بلاتفریق کارروائیاں کررہی ہے۔ لہٰذاتمام صارفین بجلی منقطع ہونے یا کسی بھی ممکنہ پریشانی اور زحمت سے بچنے کےلئے اپنے بجلی بلوں کی برقت ادائیگی کے ساتھ ساتھ اپنے بقایاجات بھی جمع کروائیں نیز تمام صارفین بجلی کے غیر قانونی استعمال سے اجنتاب کریں اوربجلی چوروں کی نشاندہی کرکے اس قومی مہم میں کیسکوکے ساتھ تعاون کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں