ایلون مسک اپنی یونیورسٹی کھولنے کے خواہشمند
ٹیسلا، اسپیس ایکس اور ایکس (ٹوئٹر کا نیا نام) جیسی کمپنیوں کے مالک ایلون مسک حیرت انگیز منصوبوں کے لیے جانے جاتے ہیں۔مگر اب وہ جس منصوبے پر کام کر رہے ہیں وہ حیرت انگیز تو نہیں مگر کسی نے تصور نہیں کیا ہوگا کہ ایلون مسک ایسا بھی کر سکتے ہیں۔ایلون مسک ایک یونیورسٹی قائم کرنے پر کام کر رہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس میں ایلون مسک ایک نئی یونیورسٹی کھولنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ٹیکس دستاویزات سے معلوم ہوا کہ ایلون مسک نے اس مقصد کے لیے 10 کروڑ ڈالرز اپنے فلاحی ادارے دی فاو¿نڈیشن کو عطیہ کیے ہیں۔اس عطیے سے ا?سٹن میں ایک پرائمری و سیکنڈری اسکول کھولا جائے گا جسے بعد میں یونیورسٹی کی شکل دی جائے گی۔دی فاو¿نڈیشن کے مطابق اس اسکول اور یونیورسٹی کا نصاب روایتی مضامین کے ساتھ ساتھ غیر روایتی طریقہ تعلیم پر مبنی ہوگا۔ٹیکس دستاویزات کے مطابق اس اسکول میں مالی مشکلات کو طالبعلموں کے لیے رکاوٹ نہیں بننے دیا جائے گا، اگر کسی غریب طالبعلم کو ضرورت ہوگی تو اس کے اخراجات اسکول کو دستیاب وسائل سے پورے کیے جائیں گے۔
دستاویزات میں بتایا گیا کہ اسکول کے اخراجات عطیات اور ٹیوشن فیس سے پورے کیے جائیں گے۔واضح رہے کہ ایلون مسک 2020 میں ٹیکساس منتقل ہوئے تھے اور 2021 میں انہوں نے ٹیسلا کا ہیڈ کوارٹر بھی کیلیفورنیا سے ا?سٹن منتقل کر دیا تھا۔


