پی ٹی آئی فوری اور منصفانہ انتخابات چاہتی ہے، پکڑ دھکڑ بند کی جائے، پرویز الٰہی

لاہور (انتخاب نیوز) سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی سے سردار عبدالرازق خان ایڈووکیٹ نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی، جس میں قانونی امور اور الیکشن کی حکمت عملی پر مشاورت کی گئی۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چوہدری پرویز الہٰی سے سردار عبدالرازق خان ایڈووکیٹ کی اڈیالہ جیل میں ملاقات ہوئی، ملاقات میں چوہدری شمشاد ملہی ایڈووکیٹ بھی موجود تھے۔ اڈیالہ جیل میں ہونے والی ملاقات میں قانونی امور اور الیکشن کی حکمت عملی پر مشاورت کی گئی۔ پرویزالہٰی نے اڈیالہ جیل میں وکلا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن شیڈول جاری کرنے کا فیصلہ خوش آئند ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے سے الیکشن ملتوی کرانے کی تمام سازشیں دم توڑ گئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی فوری اور منصفانہ انتخابات چاہتی ہے، پکڑ دھکڑ بند کی جائے اور ہمارے امیدواروں کو لیول پلئینگ فیلڈ دی جائے۔ پرویز الہٰی نے قومی اور صوبائی اسمبلی کے مختلف حلقوں سے الیکشن لڑنے کے لیے قانونی حکمت عملی تیار کرلی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں