ن لیگ اور جے یو آئی کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے رہنماﺅں کی دوسری بیٹھک

لاہور (انتخاب نیوز) مسلم لیگ ن اورجے یو آئی ف پنجاب کے درمیان سیٹ ایڈ جسٹمنٹ کیلئے ماڈل ٹاو¿ن میں دوسری بیٹھک ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں انتخابی اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے معاملات پر تبادلہ خیال ہوا جبکہ دونوں جماعتوں نے اپنی مرکزی جماعتوں کو اعتماد میں لے کر آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سیاسی امور سے متعلق مذاکرات جاری رکھنے کا فیصلہ ہوا ہے، عنقریب جے یو آئی اور مسلم لیگ ن ایک فارمولے پر متفق ہوجائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں