چمن دھرنے کے شرکا بیروزگاری اور بھوک و افلاس سے دوچار، 12 افراد کی خودسوزی کی کوشش

چمن(یواین اے)چمن بارڈر پر پاسپورٹ کی نفاذ کے خلاف آل پارٹیز تاجر لغڑی اتحاد کے دھرنا کو 2 ماہ مکمل ہوگئے لیکن ابھی تک مطالبات تسلیم نہیں ہوئے لوگ بھوک و افلاس کا شکار ہونے کے ساتھ فاقہ کشی اور خودکشیاں کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں ایک جوان کی خودکشی کے بعد دھرنا میں شریک 12 افراد نے زندگی سے تنگ آکر اسٹیج کی طرف آگے بڑھے اور اپنے اوپر تیل ڈالنا شروع کیا جس کو دیکھتے ہی پرلت میں شریک ہزاروں افراد نے انہیں جکڑ لیا اور تیل ہاتھوں سے لے کر ایک طرف بیٹھا دیا۔ واضح رہے کہ مظاہرین نے 28 روز سے بارڈر پر تجارتی سرگرمیوں کیلئے رکاوٹیں کھڑی کرکے معطل رکھا ہے اور مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ چمن بارڈر پر پاسپورٹ کا فیصلہ واپس لیا جائے، ورنہ مجبوراً افراد کو خودسوزی سے کوئی نہیں بچا سکتا جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں