تربت لانگ مارچ شرکاء پر ریاستی طاقت کا استعمال آزادی کے آئینی حق کی خلاف ورزی ہے، ایچ آر سی پی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ایچ آر سی پی ڈیرہ غازی خان میں پرامن مظاہرین کیخلاف ریاست کی جانب سے طاقت کے بے تحاشا استعمال کی شدید مذمت کرتا ہے، جہاں تربت سے اسلام آباد تک لانگ مارچ کے اراکین پر پولیس نے لاٹھی چارج کیا، ان کے کئی رہنماو¿ں کے ساتھ ساتھ مقامی کارکنوں کو گرفتار کیا گیا اور ان کے کیمپ کو مسمار کردیا گیا۔ لانگ مارچ کا انعقاد بلوچستان میں ماورائے عدالت قتل اور جبری گمشدگیوں کے خلاف احتجاج کے طور پر کیا گیا ہے۔ مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ ریاست بلوچ شہریوں کے حق زندگی، آزادی اور مناسب عمل کا اتنا ہی تحفظ کرے جتنا کسی دوسرے شہری کے۔ طاقت کے ساتھ جواب دیتے ہوئے، ریاست نے ایک بار پھر مظاہرین کے پرامن اجتماع کی آزادی کے آئینی ضمانت کے حق کی خلاف ورزی کی ہے۔ گرفتار ہونے والوں کو غیر مشروط رہا کیا جانا چاہیے اور لانگ مارچ کو اسلام آباد تک پرامن اور بلا روک ٹوک آگے بڑھنے دیا جانا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں