ملک میں پہلی بار کم از کم ایک خاتون ضلعی الیکشن کمشنر تعینات کرنے کا فیصلہ
کوئٹہ :الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے چاروں صوبوں میں ملک کی تاریخ میں پہلی بار کم از کم ایک خاتون ضلعی الیکشن کمشنر کی تعیناتی کا فیصلہ کیا گیا ہے نجی ٹی وی کے مطابق گزشتہ روز الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ملک بھر میں تقرری وتبادلے کئے گئے جن میں بلوچستان سے 12افیسران کے تبادلے شامل ہیں بلوچستان میں عبد اللہ جو اس وقت پی ای سی میں ڈائریکٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے، کو کوئٹہ کا آر ای سی مقرر کیا گیا ہے کوئٹہ کے موجودہ آر ای سی فیاض حسین مراد پی ای سی بلوچستان میں بطور ڈائریکٹر شامل ہوں گے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے کئے گئے تبادلوں میں ایک نمایاں بات یہ سامنے آئی کہ اب چاروں صوبوں میں ملک کی تاریخ میں پہلی بار کم از کم ایک خاتون ضلعی الیکشن کمشنر (ڈی ای سی)تعینات ہوں گی۔
Load/Hide Comments


