بلوچوں کو لاپتا، اغوا اور قتل کرنا انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے، برطانوی رکن پارلیمنٹ

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی پارلیمنٹ میں لیبر پارٹی کے ایم پی برائے ہیز، ہارلنگٹن اور سابق شیڈو چانسلر جان میکڈونل نے آج پارلیمنٹ میں تحریک پیش کی ہے جو بلوچستان بھر میں لانگ مارچ کی قیادت کرنے والی باہمت خواتین کی حمایت میں پاکستان کے انسداد دہشت گردی کے محکمے کے آپریشنز سے منسلک گمشدگیوں، اغوا اور قتل کی طرف توجہ مبذول کروانے کے لیے ہے۔ اس موقع پر انہوں نے پارلیمنٹ میں پیش تحریک میں کہا کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں محکمہ انسداد دہشت گردی کے آپریشنز میں بلوچوں کو لاپتا، اغوا اور قتل کرنے کی وارداتیں سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہیں جن کی طرف میں ایوان کی توجہ مبذول کروانا چاہتا ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں